س2ستمبر کو ملک گیر ہڑتال کی تائیدتلنگانہ ٹیچرس فیڈریشن

حیدرآباد ۔ 30 ۔ اگست : ( پریس نوٹ ) : تلنگانہ ٹیچرس فیڈریشن نے 2 ستمبر کو ملک گیر سطح پر ہونے والی ملازمین ، عہدیداروں اور ورکرس کی ہڑتال کی تائید کا اعلان کیا ہے اور اسے کامیاب بنانے کی اپیل کی ہے ۔ فیڈریشن کے صدر اے رامچندر اور جنرل سکریٹری آئی رگھونندن نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ حکومت کو چاہئے کہ سرکاری محکمہ جات میں مخلوعہ جائیدادوں پر تقررات عمل میں لائے ۔ پے رویژن کمیشن کے بقایہ جات کی فوری ادائیگی عمل میں لائی جائے ۔ معذورین کو تمام سطحوں پر ہیلت کارڈز جاری کئے جائیں ۔ انہوں نے کہا کہ 2 ستمبر کو ملک گیر سطح پر ہونے والی ہڑتال کی تائید کی جائے گی اور تمام منڈل اور ضلع ہیڈکوارٹرس پر دھرنے اور مظاہروں کا اہتمام کیا جائے گا ۔۔