س14 سال سے کم عمر طلبہ کو جی ایچ ایم سی پارکس میں مفت داخلہ

حیدرآباد 26 اپریل (آئی این این) کمشنر و اسپیشل آفیسر جی ایچ ایم سی مسٹر سومیش کمار نے اعلان کیاکہ 14 سال سے کم عمر والے طلباء و طالبات کو جی ایچ ایم سی پارکس میں مفت داخلہ کی سہولت رہے گی۔ وہ آج یہاں بلدیہ کے زیراہتمام اندرا پارک پر منعقدہ پینٹنگ مقابلے کے موقع پر طلبہ کے ساتھ مشاورت کے دوران اس کا اعلان کیا۔ اس مقابلہ میں شہر سے تعلق رکھنے والے 20 اسکولس کے تقریباً 100 طلبہ نے حصہ لیا۔ اس موقع پر کمشنر و اسپیشل آفیسر جی ایچ ایم سی نے طلبہ سے تجاویز کی سماعت کی اور ان کی تجاویز پر عمل کرنے کا تیقن دیا۔ مسٹر سومیش کمار نے مزید بتایا کہ سینئر سٹیزنس سے بھی تجاویز کے حصول کے بعد شہر کی ترقی کے منصوبہ میں ان تجاویز کو شامل کیا جائے گا۔ بعدازاں اُنھوں نے مقابلے میں شامل طلبہ اور اساتذہ میں پودے تقسیم کئے۔ اس تقریب میں اڈیشنل کمشنر این روی کمار کے علاوہ شفیع اللہ اربن فارسٹری ڈائرکٹر مصطفی اور بلدیہ کے دیگر اعلیٰ عہدیداران بھی شریک تھے۔