حیدرآباد۔31اگست ( سیاست نیوز) جزوی چاند گہن 13ستمبر کو ہوگا جو ہندوستان میں نظر نہیں آئے گا ۔ جی پی برلا رسدگاہ اور علوم نجوم و فلکیات کے تحقیقی مرکز کے ڈائرکٹر بی جی سدھارتھ نے آج یہاں کہا کہ 13ستمبر کا جزوی سورجگہن افریقہ میں دیکھا جائے گا لیکن ہندوستان کے کسی بھی حصہ میں نظر نہیں آئے گا ۔ ڈاکٹر سدھارتھ نے کہا کہ 28ستمبر کو مکمل چاند گہن ہوگا ۔ مغربی افریقہ ‘ یوروپ اور جنوبی افریقہ میں دیکھا جاسکتا ہے ۔ مشرقی یوروپ میں غروب مہتاب اور ایشیاء و شمالی امریکہ میں طلوع مہتاب کے موقع پر یہ گہن کا مشاہدہ کیا جاسکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ 28ستمبر کو صبح 5 بجکر 40 منٹ سے طلوع آفتاب حیدرآباد میں اگرچہ مکمل چاند گہن نہ سہی جزوی چاند گہن دیکھا جاسکتا ہے ۔