س12 سالہ پاکستانی لڑکے کو وطن واپس بھیج دیا گیا

چندی گڑھ ؍ نئی دہلی ۔ یکم ؍ جنوری (سیاست ڈاٹ کام) قوت سماعت اور گویائی سے محروم ایک 12 سالہ پاکستانی لڑکے کو جو سات ماہ قبل غلطی سے راستہ بھٹک جانے کے سبب ہندوستانی علاقہ میں داخل ہوگیا، آج اس کے وطن واپس بھیج دیا گیا۔ حسنین مئی 2017ء کے دوران غیرارادی طور پر سرحد عبور کرتے ہوئے ہندوستانی علاقہ میں داخل ہوگیا تھا۔ اس کے قبضہ سے 20 روپئے کی پاکستانی کرنسی نوٹ برآمد ہوئی تھی۔ اس کو اٹاری۔ واگھا سرحد کے راستہ پاکستان واپس روانہ کیا گیا۔