ترونتھا پورم 18 دسمبر ( سیاست ڈاٹ کام) سی پی ایم کی نوجوانوں کی تنظیم ڈیموکریٹک یوتھ فیڈریشن نے شادیوں کے لیے خصوصی ویب سائٹ کا آغاز کیا ہے تاکہ سیکولر شادیوں کی حوصلہ افزائی کی جاسکے ۔ DYFI کے ذرائع نے بتایا کہ ویب سائٹ secularmarriage.com روشن خیال لوگوں کو ذات پات اور مذہب کے قطع نظر شریک حیات کے انتخاب کیلئے خصوصی پلیٹ فارم فراہم کرے گا ۔ خصوصی ویب سائٹ کا فلمی جوڑے عاشق ابو ( ہدایت کار ) اور اداکارہ ریما کلینگل نے کل کوچی میں افتتاح کیا ۔