حیدرآباد ۔ 31 ۔ اکٹوبر : ( آئی این این) : تلنگانہ تلگو دیشم پارٹی نے سی پی ایم کی مہاجنا پدیاترا کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ ان کی پارٹی ہر وہ پارٹی کا ساتھ دے گی جو عوامی کاز کے لیے کام کرے گی ۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے تلگو دیشم کے کارگزار صدر ریونت ریڈی نے کہا ان کی پارٹی ہمیشہ عوام کے اہم موضوعات کو زیر بحث لایا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ٹی آر ایس حکومت مخالف عوام پالیسیوں کو لاگو کرتے ہوئے عوام کی بھلائی کے کاموں کو نظر انداز کررہی ہے ۔ تلگو دیشم قائد نے کہا ریاست میں عوام کا ہر طبقہ ریاستی حکومت کی غلط پالیسیوں سے پریشان ہے ۔۔