سی پی ایم آفس پر بم حملہ

کنور۔ 23 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) ضلع کنور کے علاقہ تھالی پرمبو میں واقع سی پی ایم ایریا کمیٹی کے دفتر سے متصل ایک عمارت پر آج صبح سویرے نامعلوم افراد نے دو دیسی ساختہ بموں سے حملہ کردیا جس کے باعث آفس کی عمارت کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔ سی پی ایم نے الزام عائد کیا کہ اس حملے میں آر ایس ایس ۔ بی جے پی ورکرس ملوث ہیں۔ اطلاع ملتے ہی سی پی ایم ضلع سیکریٹری پی جیہ راجن نے جائے وقوع کا دورہ کیا جبکہ پارٹی کارکنوں نے بم حملہ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ واضح رہے کہ 16 مئی 2016ء اسمبلی انتخابات کے بعد کنور ریاست کے بعض مقامات پر سی پی ایم اور بی جے پی کارکنوں میں تصادم کے واقعات پیش آرہے ہیں۔