نئی دہلی ۔ /29 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی کی طرف سے نوٹ بندی کے اعلان سے ایک ماہ قبل سی پی آئی (ایم) سے دیگر جماعتوں کے مقابلہ اپنے پاس ’’سب سے زیادہ رقم ‘‘ 3.54 کروڑ روپئے کی موجودگی کا انکشاف کیا تھا جبکہ ملک کی دو بڑی جماعتوں بی جے پی اور کانگریس کے حلفنامے منظر عام پر نہیں لائے گئے ۔ دولت مشترکہ انسانی حقوق مساعی کے ایک عہدیدار وینکٹیش نائک نے مختلف جماعتوں کی جانب سے الیکشن کمیشن میں پیش کردہ اپنے اثاثوں اور نقد رقومات کا تجزیہ کیا ہے ۔ جس کے مطابق سی پی آئی (ایم) کے پاس 3.54 کروڑ روپئے بی ایس پی کے پاس 26.59 لاکھ روپئے اور سی پی آئی کے پاس 88,468 روپئے موجود تھے ۔
تمام سیاسی جماعتوں کو انکم استثنیٰ کے لئے الیکشن کمیشن میں اپنی آڈٹ رپورٹ پیش کرنا ضروری ہے ۔