حیدرآباد ۔ 15 ۔ اپریل (سیاست نیوز) سی پی آئی ایم آندھراپردیش کمیٹی نے دوسرے مرحلہ کے تحت سیما آندھرا میں منعقد ہونے والے لوک سبھا اور اسمبلی انتخابات کے سلسلہ میں اپنی دوسری فہرست جاری کرتے ہوئے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا ہے ۔ اعلان کردہ امیدواروں میں چار لوک سبھا اور 6 اسمبلی حلقہ جات شامل ہیں۔ لوک سبھا حلقہ جات میں مسٹر ایم باپو راؤ نے حلقہ لوک سبھا اراکو سی ایچ نرسنگ راؤ ، وشاکھاپٹنم ، وی اوما مہیشور راؤ، وجئے واڑہ اور کے سبرامنیم حلقہ لوک سبھا تروپتی کے علاوہ کروپام، حلقہ اسمبلی سے کے لکشمنا مورتی ، پاڈیرو حلقہ اسمبلی سے پی لکو، حلقہ ا سمبلی گناورم سے شریمتی کے سواروپارانی حلقہ اسمبلی اوانی گڈہ سے اے بسوایا ، حلقہ اسمبلی کوڈومور سے ایم آشیروادما اور حلقہ اسمبلی نیلور رورل سے مسٹر ایم وینکٹیشورلو کو امیدوار نامزد کیا گیا ہے۔