نئی دہلی ۔ 28 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) سی پی آئی ایم نے آج تجویز پیش کی کہ اقل ترین اجرت 18 ہزار روپئے ماہانہ سے زیادہ نہیں ہونا چاہئے۔ اس نے یہ تیقن اپنے انتخابی منشور میں دیا ہے۔ جسے آج نئی دہلی میں عوام کیلئے جاری کیا گیا۔ یہ پہلی بار ہے جبکہ بائیں بازو کی کسی پارٹی نے اپنے انتخابی منشور میں ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کو عوامی تسلیم کیا ہے۔