کولکتہ ۔ 29 اگست (سیاست ڈاٹ کام) سی پی آئی ایم مغربی بنگال کے ارکان کی اکثریت نے آج کانگریس کے ساتھ مفاہمت کی تائید میں رائے دی اور دیگر سیکولر اور جمہوری طاقتوں کو آئندہ لوک سبھا انتخابات میں اسی کا مشورہ دیا۔ ایک دن طویل اجلاس میں جو آج منعقد ہوا تھا، آئندہ انتخابی حکمت عملی کا فیصلہ کیا گیا۔ سی پی آئی ایم کے جنرل سکریٹری سیتارام یچوری بھی اجلاس میں موجود تھے۔