سی وی سی کے تقرر پر مرکز کو سپریم کورٹ کی نوٹس

نئی دہلی 4 اگسٹ ( سیاست ڈاٹ کام ) سپریم کورٹ نے آج مرکز کو ایک نوسٹ جاری کی ہے ۔ یہ نوٹس ایک درخواست پر جاری کی گئی ۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ مرکز کو ہدایت دی جائے کہ وہ سنٹرل ویجیلنس کمشنر اور ویجیلنس کمشنران کے تقررات باضابطہ اشتہارات جاری کرکے درخواستیں طلب کرتے ہوئے شفاف انداز میں کرے جیسا کہ لوک پال کے تقرر میں کیا جاتا ہے ۔ چیف جسٹس آر ایم لودھا کی قیادت والی بنچ نے تقررات کے سلسلہ میں امیدواروں کی ویجیلنس سے متعلق اقل ترین معلومات اور دیگر تجربہ وغیرہ کی حد مقرر کرنے مرکز سے جواب طلب کیا ہے ۔ بنچ نے مرکز سے کہا کہ وہ چار ہفتوں کے اندر اپنا جواب داخل کرے ۔ عدالت میں یہ درخواست دہلی سے کام کرنے والی ایک تنظیم نے پیش کی ہے ۔