حیدرآباد۔/20اپریل، ( پی ٹی آئی) الیکشن کمیشن آف انڈیا نے سائبرآباد پولیس کمشنر سی وی آنند کو ٹاملناڈو اور پوڈوچیری اسمبلی انتخابات کیلئے خصوصی مبصر کی حیثیت سے مقرر کیا ہے۔ وہ پانچ دن کی مدت تک ان ریاستوں کے انتخابات کی نگرانی کریں گے۔ گزشتہ سال سی وی آنند کو الیکشن کمیشن آف انڈیا کا قومی خصوصی زمرہ کا ایوارڈ دیا گیا تھا۔