سی رنگا راجن چانسلر حیدرآباد یونیورسٹی

حیدرآباد۔/9اپریل، ( سیاست نیوز) ماہر معاشیات و سابق گورنر ریزرو بینک آف انڈیا مسٹر سی رنگا راجن کو یونیورسٹی آف حیدرآباد کا چانسلر مقرر کیا گیا ہے۔ صدر جمہوریہ ہند مسٹر پرنب مکرجی کی جانب سے بحیثیت وزیٹر یونیورسٹی اعلامیہ جاری کرتے ہوئے یہ احکام جاری کئے گئے ہیں۔ احکامات کے مطابق مسٹر سی رنگا راجن 3سال کیلئے یونیورسٹی آف حیدرآباد کے چانسلر ہوں گے۔ مسٹر رنگاراجن آندھرا پردیش کے گورنر کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔ علاوہ ازیں انہیں وزیر اعظم کی مشاورتی کونسل برائے معاشی اُمور کے صدرنشین ہونے کا بھی اعزاز حاصل ہے۔ یونیورسٹی آف حیدرآباد جوکہ مرکزی جامعہ ہے اس یونیورسٹی کے مسٹر سی رنگا راجن 11ویں چانسلر ہوں گے۔