نئی دہلی 6 مئی (سیاست ڈاٹ کام) سنٹرل بورڈ آف سکنڈری ایجوکیشن (سی بی ایس ای) کی دسویں جماعت کے نتائج کے آج معلنہ نتائج کے مطابق 92.45 امیدواروں نے کامیابی حاصل کی ہے جن میں لڑکیوں نے لڑکوں پر 2.31 فیصد سے سبقت حاصل کرلی۔ 13 امیدواروں نے 500 کے منجملہ 499 نشانات کے ساتھ پہلا رینک حاصل کیا۔ 24 اور 58 طلبہ نے بالترتیب دوسرا اور تیسرا رینک حاصل کیا۔ 2.25 لاکھ سے زائد امیدواروں نے 90 فیصد سے زائد نشانات حاصل کیا۔ 57.256 امیدواروں نے 95 فیصد نشانات حاصل کیا۔ تریوندرم رنجن نے 99.85 کامیابیوں کے ساتھ بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ چینائی اور اجمیر کو 99 اور 95.89 فیصد کامیابیوں کے ساتھ بالترتیب دوسرا اور تیسرا مقام حاصل ہوا۔ مرکزی وزیر سمرتی ایرانی جو حلقہ امیٹھی میں امیدوار کی حیثیت سے انتخابی امتحان کا سامنا کررہی ہیں ان کی دختر نے 82 فیصد نشانات کے ساتھ اس امتحان میں کامیابی حاصل کی ہے۔