سی بی ایس ای نتائج : شبیر شاہ کی دختر کو جموں وکشمیر میں پہلا مقام

سرینگر۔ 26 مئی (سیاست ڈاٹ کام) نئی دہلی کی تہاڑ جیل میں مقید سینئر علیحدگی پسند راہنما شبیر احمد شاہ کی بیٹی سماء شبیر شاہ نے سی بی ایس ای کے زیر اہتمام منعقدہ بارہویں جماعت کے امتحانات میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جموں وکشمیر میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی ہے ۔ سماء دہلی پبلک اسکول (ڈی پی ایس) سری نگر (اتھواجن ) میں زیر تعلیم تھیں۔ سماء شبیر شاہ نے 97 اعشاریہ 8 فیصد نمبرات حاصل کئے ہیں۔