سی بی آئی کے استحصال کا مرکز پر الزام

لکھنؤ ۔ 22 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) بی ایس پی کی صدر مایاوتی نے آج بی جے پی زیرقیادت مرکزی حکومت پر الزام عائد کیاکہ وہ سی بی آئی کا استحصال کررہی ہے۔ سی بی آئی نے قبل ازیں فیصلہ کیا ہے کہ کئی کروڑ روپئے مالیتی این آر ایچ این اسکام کے بارے میں مایاوتی سے پوچھ تاچھ کی جائے۔ یہ اسکام 4 سال قبل منظر عام پر آیا تھا۔ مایاوتی نے کہاکہ یہ اقدام ’’سیاسی انتقام‘‘ کے مترادف ہے۔ اُنھوں نے دعویٰ کیاکہ اُن کا اِس اسکام سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
کالا دھن : مہلت میں مزید توسیع مسترد
نئی دہلی 22 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) حکومت نے آج کہاکہ وہ انکم ٹیکس حسابات داخل کرنے والوں کو اپنے کالے دھن کے انکشاف کیلئے دی ہوئی قطعی آخری مہلت 30 ستمبر میں مزید اضافہ نہیں کیا جائے گا۔ تادیبی کارروائی سے بچنے کیلئے 3 ماہ کی توسیعی پہلے ہی دی گئی تھی۔