سی بی آئی کے 27 عہدیداروں کو میڈلس

نئی دہلی ۔ /25 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) اروشی ہیمراج قتل کیس ‘ نیشنل رورل ہیلت مشن اور کوئلہ تخصیص اسکام جیسے کیسوں میں سی بی آئی تحقیقات کی قیادت کرنے والے عہدیداروں کو آج یوم جمہوریہ کے موقعہ پر میڈلس دیا جارہا ہے ۔ سی بی آئی کے 27 عہدیدار یہ میڈلس حاصل کریں گے ۔ جوائنٹ ڈائرکٹر ایس ٹی ایف مینا سنگھ 1989 بیاچ کے آئی پی ایس آفیسر راجستھان کیڈر نے اترپردیش میں قومی دیہی صحت اسکیم اسکام کا پتہ چلایا تھا ۔ ایک اور میڈل پانے والے جوائنٹ ڈائرکٹر آئی ایس بھاٹی ہیں ۔ ڈی آئی جی نیلب کشور کو اروشی ہیمراج قتل کیس کی تحقیقات کرنے پر ایوارڈ دیا گیا ہے ۔ ڈی آئی جی امیت کمار کو کوئلہ اسکام اور ڈی آئی جی سنتوش رستوگی کو 2G کیس کی تحقیقات پر ایوارڈ دیا گیا ۔