سی بی آئی کے ڈائرکٹر کا حلف نامہ سپریم کورٹ میں داخل

نئی دہلی 12 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام)سی بی آئی ڈائرکٹر رنجیت سنہا جو 2G اور کوئلہ اسکامس کے ملزمین سے اپنی سرکاری قیامگاہ پر مبینہ طور پر بات چیت کرنے کی وجہ سے زیر نگرانی آگئے ہیں آج ان پر عائد الزامات کا جوابی حلف نامہ ایک سربمہر لفافہ میں سپریم کورٹ میں پیش کیا۔ سپریم کورٹ نے 8 ستمبر کو انہیں ہدایت دی تھی کہ اُن پر عائد الزامات کا جوابی حلف نامہ سپریم کورٹ میں پیش کیا جائے، کیونکہ الزامات ’’سنگین‘‘ نوعیت کے تھے۔ عدالت نے سی بی آئی ڈائرکٹر آپ جو کچھ زبانی طور پر کہنا چاہتے ہیں تحریری طور پر پیش کریں۔ معاملہ 15 ستمبر کو سماعت کیلئے ملتوی کردیا گیا ہے۔گذشتہ سماعت میں رنجیت سنہا نے الزامات کے جواب میں حلف نامہ داخل کرنے سے گریز کیا تھا جس پر سپریم کورٹ نے سخت اعتراض کیا تھا اور مرکزی حکومت کو ہدایت دی تھی کہ وہ اختیارات کے مبینہ بیجا استعمال کے خلاف تحقیقات کا ایس آئی ٹی کو حکم دے اور اُن کی علحدگی کے اقدامات کرے۔ اُن کے وکیل پرشانت بھوشن نے کہا تھا کہ بعض نامعلوم افراد ان کی قیامگاہ پر آئے تھے اور اپنی شناخت ظاہر کئے بغیر انہیں چند دستاویزات حوالے کی تھیں۔