سی بی آئی کی ترنمول کانگریس کے جنرل سکریٹری کو نوٹس

کولکتہ ۔ 6اپریل (سیاست ڈاٹ کام ) ساردھا پونزی اسکام کی تحقیقات کرنے والی سی بی آئی کی خصوصی کرائم برانچ نے ترنمول کانگریس کے آل انڈیا جنرل سکریٹری کو نوٹس روانہ کرتے ہوئے پارٹی کے اکاؤنٹس کی تفصیلات طلب کی ہے ۔ سی بی آئی کے ایک ذریعہ کے بموجب نوٹس سبراتا بخشی کو روانہ کردی گئی ہے جو مکل رائے کے استعفی کے بعد پارٹی کے جنرل سکریٹری مقرر کئے گئے ہیں ۔ سی بی آئی نے برائے آمدنی کی تفصیلات اور 2010سے 2013ء تک اخراجات کی تفصیلات بھی طلب کی ہے ۔ ذریعہ کے بموجب تمام دستاویزات کے مطالعہ کے بعد سی بی آئی فیصلہ کرے گی کہ بخشی اور رائے کے خلاف تحقیقات کی جائیں یا نہیں ۔ ذریعہ کے بموجب سی بی آئی نے کہا کہ ہم دونوں افراد سے تفتیش کرنے کا فیصلہ دستاویزات کے مطالعہ کے بعد کریں گے ۔