سی بی آئی ڈائریکٹر کی ٹیلکو کے عہدیداروں سے ملاقات کی تردید

نئی دہلی۔ 2 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) سی بی آئی نے آج ان اطلاعات کو مسترد کردیا کہ مواصلاتی کمپنی ٹیلکو کے عہدیداروں سے سی بی آئی ڈائریکٹر نے ملاقات کی ہے اور 2G اسکام کے سلسلے میں ان کی سرزنش کی ہے۔ سی بی آئی ڈائریکٹر سنجیو سنہا نے اسے رسوا کن پروپگنڈہ قرار دیا اور کہا کہ یہ سی بی آئی کو بدنام کرنے کے ارادہ سے کیا جارہا ہے۔ انہوں نے ایک خبر کی نشاندہی کی جس کی سرخی تھی ’’کیا انیل دھیرو بھائی امبانی گروپ کے عہدیداروں نے 2G مقدمہ میں سی بی آئی پر اثرانداز ہونے کی کوشش کی تھی اور کہا کہ اس قسم کی بے بنیاد ، غلط اور رسوا کن خبروں کی مہم چلاکر سی بی آئی کی ساکھ کو اور خاص طور پر اس کے ڈائریکٹر کی شہرت کو داغدار کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔