سی بی آئی ڈائریکٹر کو ایک اور تنازعہ کا سامنا

نئی دہلی۔ 2 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) سی بی آئی ڈائریکٹر آج ایک اور تنازعہ کا مرکز بن گئے۔ ایک تنظیم نے سپریم کورٹ میں بیان دیا کہ ان کی رہائش گاہ کے داخلہ رجسٹرسے پریشان کن حقائق کا انکشاف ہوتا ہے اور دھماکو مواد عدلیہ اور انتظامیہ کی راہ روکنے آرہا ہے جو 2G اسپیکٹرم اسکام کے بارے میں ہے۔ سپریم کورٹ کی کارروائی این جی او کے مشیرقانونی نے روک دی اور اس مسئلہ پر ایک نوٹ پڑھ کر سنایا۔ قبل ازیں سی بی آئی کے مشیر قانونی نے اعتراض کیا کہ رجسٹر کے مواد کو کھلی عدالت میں عوام کی موجودگی میں پیش نہیں کیا جاسکتا۔