نئی دہلی ۔ 7 ۔ مئی (سیاست ڈاٹ کام) سابق وزیر مواصلات اے راجہ کے سابق پرائیوٹ سکریٹری آر کے چنڈولیہ نے جنہیں 2G اسپکٹرم مختص کرنے کے مقدمہ کا سامنا ہے، آج دہلی کی ایک عدالت نے کہا کہ انہیں سی بی آئی نے جھوٹے مقدمہ میں پھنسایا ہے کیونکہ انہوں نے تحقیقاتی محکمہ کی ہدایات پر عمل کرنے سے انکار کردیا تھا۔ خصوصی سی بی آئی جج او پی سائینی کے اجلاس پر بیان دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اے راجہ کے دو پرائیویٹ سکریٹری تھے، وہ محکمہ مواصلات کے کسی بھی فیصلہ میں شامل نہیں ہیں اور نہ تاحال ان پر کسی نے ایک بھی روپیہ کی ہیرپھیر کا الزام عائد کیا ہے۔