سی بی آئی بینکرس کے خلاف سرگرم ‘ چدمبرم کی تنقید

نئی دہلی 27 جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) سینئر کانگریس لیڈر پی چدمبرم نے آج سی بی آئی کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ وہ کچھ بینکرس کو غیر ضروری نشانہ بنا رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ تحقیقاتی ایجنسی کو خود وزیر فینانس نے بھی تنقید کا نشانہ بنایا ہے ۔ اپنے ٹوئیٹس میں سابق مرکزی وزیر نے کہا کہ وہ خوش ہیں کہ ایسی کارروائیوں پر مسٹر جیٹلی کا ضمیر جاگا ہے اور وہ بھی اب سی بی آئی کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں کہ وہ بینکرس کے خلاف کام کر رہی ہے ۔