حیدرآباد ۔ 16 مارچ (پریس نوٹ) پروفیسر۔ ایس۔ اے۔ شکور، ڈائرکٹر، CEDM کے بموجب محکمہ اقلیتی بہبود، حکومت تلنگانہ کے زیر سرپرستی مرکز تعلیمی ترقی برائے اقلیتی طبقات، جامعہ عثمانیہ کے زیر اہتمام NEET & EAMCET (AM) – 2019 میں شرکت کرنے والے اقلیتی امیدوار یعنی مسلم، عیسائی، سکھ، بدھسٹ، جین اور پارسی طبقات سے تعلق رکھنے والوں کیلئے سنٹر سی ای ڈی ایم کی جانب سے یکم تا 30 اپریل نظام کالج بشیر باغ حیدرآباد کے علاوہ گورنمنٹ ہائی اسکول، ظہیرآباد ، تبارک ہائی اسکول، حطی اسٹریٹ، نظام آباد اور ین۔ٹی۔آر گورنمنٹ ڈگری کالج فار ویمن، محبوب نگر پر مفت کوچنگ دی جائیگی۔صرف نظام کالج حیدرآباد میں NEET اردو میڈیم کے لئے بھی کوچنگ دی جائیگی۔ ایسے طلباء جنہوں نے کم ازکم 60% نشانات حاصل کرتے ہوئے انٹرمیڈیٹ کامیاب کیا ہے یا انٹر سال اول میں 60% نشانات حاصل کیے ہوں اور سال دوم کا امتحان لکھ چکے ہیں داخلہ کے مستحق ہیں۔ اس کوچنگ سے استفادہ کرنے کے خواہشمند اقلیتی طلباء اپنے درخواست میمورنڈم آف مارکس سال دوم سال اول کی زیراکس کاپی سال دوم کے ہال ٹکٹ ،آدھار، EAMCET (AM) / NEET – 2019 online application form کی زیراکس کاپی، اور دو پاسپورٹ سائز فوٹوز کے ساتھ متعلقہ مراکز پر 30 اپریل تک داخل کر سکتے ہیں۔