سی ای ٹی کے شیڈول کو قطعیت ایمسٹ 2016 ء کا 2 مئی کو انعقاد

حیدرآباد 5 جنوری (سیاست نیوز) تلنگانہ اسٹیٹ کونسل برائے اعلیٰ تعلیم نے ریاست تلنگانہ میں مختلف پیشہ ورانہ کورسیس میں داخلوں کے لئے منعقد کئے جانے والے کامن انٹرنس ٹسٹ (سی ای ٹی) کی تواریخ کے شیڈول کو قطعیت دی اور ان کامن انٹرنس ٹسٹوں کی تاریخوں کا اعلان کیا۔ صدرنشین تلنگانہ اسٹیٹ کونسل برائے اعلیٰ تعلیم مسٹر پاپی ریڈی نے اس بات کا انکشاف کیا اور بتایا کہ ر یاست کے میڈیکل کالجوں اور انجینئرنگ کالجوں میں داخلوں کے لئے ایمسیٹ 2016 ء کا 2 مئی کو انعقاد عمل میں آئے گا۔ اسی طرح ای سیٹ کا 12 مئی، آئی سیٹ 19 مئی، ایڈسیٹ 27 مئی، پی جی ای سیٹ 29 مئی، لا سیٹ ۔ پی جی لا سیٹ 24 مئی اور پی ای سیٹ کا 11 مئی کو انعقاد عمل میں لایا جائے گا۔ مسٹر پاپی ریڈی نے مزید کہاکہ ان کامن انٹرنس ٹسٹوں کے شفاف اور پرامن انعقاد کو یقینی بنانے کیلئے بڑے پیمانے پر انتظامات کا آغاز کردیا گیا ہے۔ انھوں نے مزید کہاکہ تفصیلی پروگرام عنقریب جاری کیا جائے گا۔