سی ایل پی کا آج اجلاس : بجٹ سیشن کی حکمت عملی کا جا ئزہ

حیدرآباد ۔ 21۔ فروری (سیاست نیوز) کانگریس مقننہ پارٹی کا اجلاس کل 22 فروری کو صبح 9.30 بجے منعقد ہوگا جس میں بجٹ اجلاس کی حکمت عملی کا جائزہ لیا جائیگا ۔ قانون ساز کونسل میں ڈپٹی لیڈر پی سدھاکر ریڈی نے بتایا کہ بجٹ سیشن میں عوام کو درپیش مسائل پر کانگریس نمائندگی کرے گی ۔ صرف تین دن کیلئے بجٹ اجلاس کی طلبی کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے سدھاکر ریڈی نے کہا کہ اسمبلی کی تاریخ میں کبھی ایسی روایت نہیں رہی کہ بجٹ سیشن تین دن کا ہو۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کا بجٹ عوامی وعدوں کی تکمیل پر مشتمل ہونا چاہئے ۔ عوامی ضروریات کیلئے حکومت زائد فنڈس الاٹ کرے۔ اپوزیشن عوام کی آواز کو حکومت تک پہنچانے کوشش کریں گی۔ انہوں نے بجٹ سیشن کم از کم 10 دن تک جاری رکھنے کا مطالبہ کیا۔

کے سی آر کو استعمال کرکے نائیڈو کو نشانہ بنانے کی کوشش: ریونت
حیدرآباد ۔21 فبروری ( سیاست نیوز ) دو دن تک ای ڈی کے سوالات کا جواب دینے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی کے ورکنگ پریسیڈنٹ ریونت ریڈی نے کہا کہ کے سی آر کے کندھوں پر بندوق رکھتے ہوئے چندرا بابو نائیڈو کو نشانہ بنانے کی کوشش کی جارہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ای ڈی کے پوچھ تاچھ کے انداز سے انہیں یہی محسوس ہوا ہیکہ چندرا بابو نائیڈو کو پھسانے کی سازش کی جارہی ہے ۔ دوسرے دن ان سے نائیڈو کو ٹارگیٹ کرتے ہوئے سوالات کئے گئے ۔