سی آر پی ایف کو ازسرنو منظم کرنا ضروری : راج ناتھ

نئی دہلی/2اکٹوبر، ( سیاست ڈاٹ کام ) وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ اس بات کے خواہاں ہیں کہ نکسلائیٹس سے نمٹنے سی آر پی ایف کی ایک نئی ٹیم تیار کی جائے ۔ اس سلسلہ میں ایک کمیٹی تشکیل دی جائے گی جس کی قیادت سی آر پی ایف کے دو سابق سربراہ کریں گے اور ان کی تجاویز پر غور و خوض کرتے ہوئے ایک نئی پیاکیج والی سی آر پی ایف تشکیل دی جائے گی۔ کمیٹی کی قیادت سی آر پی ایف کے سابق ڈائرکٹر جنرلس کے وجئے کمار اور ان کے پیشرو اے ایس گل کریں گے جہاں نکسلائیٹس سے متاثرہ ریاستوں کی صورت حال کا از سر نو جائزہ لیا جائے گا اور سی آر پی ایف کو ایک بار پھر منظم کیا جائے گا۔ سی آر پی ایف کے ایک سابق عہدیدار نے یہ بات بتائی۔انہوں نے کہا کہ سی آر پی ایف کو صرف شورش پسندی سے نمٹنے کیلئے مختص کیا جانا چاہئے۔