سی آر پی ایف پبلک اسکول حکیم پیٹ میں تقررات

حیدرآباد 26 نومبر (سیاست نیوز) سی آر پی ایف پبلک اسکول جواہر نگر حکیم پیٹ کے ٹیچنگ اور نان ٹیچنگ اسٹاف کے تقررات کے لئے اعلامیہ جاری کیا گیا ہے۔ جونیر لکچرر، اسکول اسسٹنٹ، سکینڈری گریڈ ٹیچر، سپرنٹنڈنٹ، اکاؤنٹنٹ، لائبریرین اور ڈرائیورس کے تقررات کے لئے واک اِن انٹرویو رکھا گیا ہے۔ جونیر لکچرر (اکنامکس) کی ایک جائیداد کیلئے تعلیمی صلاحیت پوسٹ گریجویٹ کے ساتھ بی ایڈ ڈگری لازمی ہے اور تین سال کا تدریسی تجربہ ہونا چاہئے جس کا 30 نومبر کو انٹرویو مقرر ہے۔ اسکول اسسٹنٹ کی میاتھس (2) ، انگلش(1) ، سوشیل (1) اور سائنس باٹنی (1) جملہ 5 جائیدادوں کیلئے تعلیمی صلاحیت گریجویٹ اور بی ایڈ ہونا لازمی ہے جس کیلئے 2 سالہ تدریسی تجربہ درکار ہے اور اس کا انٹرویو 29 نومبر کو مقرر ہے۔ سیکنڈری گریڈ ٹیچر کی 5 جائیدادیں مخلوعہ ہیں جن میں میاتھس 2 ، انگلش 1 ،سوشیل 1، ہندی 1 جس کیلئے تعلیمی صلاحیت گریجویٹ اور بی ایڈ ہونا لازمی ہے جس کا انٹرویو 29 نومبر کو مقرر ہے۔ نان ٹیچنگ اسٹاف کی مخلوعہ جائیدادوں میں سپرنٹنڈنٹ 1 کیلئے تعلیمی صلاحیت گریجویٹ یا پوسٹ گریجویٹ کے ساتھ اسکول اڈمنسٹریشن کا 3 سال اور کمپیوٹر سے واقفیت کا تجربہ ہونا چاہئے، جس کا انٹرویو 30 نومبر کو مقرر ہے۔ سینئر اکاؤنٹنٹ کیلئے گریجویٹ یا پوسٹ گریجویٹ ہونا چاہئے اور بحیثیت اکاؤنٹنٹ دو سال کا تجربہ لازمی ہے اور اس کا انٹرویو 30 نومبر کو مقرر ہے۔ لائبریرین کی ایک جائیداد کیلئے بیچلر آف لائبریرین سائنس یا پوسٹ گریجویٹ کے علاوہ کسی بھی تعلیمی ادارہ میں بحیثیت لائبریرین دو سال کا تجربہ لازمی ہے اور اس کا انٹرویو 30 نومبر کو مقرر ہے۔ 3 ڈرائیورس کی مخلوعہ جائیدادوں کیلئے امیدوار کو ایس ایس سی کامیاب اور ہیوی ڈرائیونگ لائسنس ضروری ہے اور اس کا انٹرویو 30 نومبر کو مقرر ہے۔ اہل امیدوار جنھیں سی بی ایس سی اسکول کا تجربہ ہو انھیں صبح 9.30 بجے مقررہ تاریخ کو بائیو ڈاٹا اور 3 پاسپورٹ سائز فوٹوز اور اصل تعلیمی صداقت نامہ کے ساتھ سکندرآباد، حکیم پیٹ، جواہر نگر سی آر پی ایف گروپ سنٹر پر موجود رہنا ہوگا۔ سی ٹیٹ اور اے پی ٹیٹ میں کامیاب اہل امیدواروں کو ترجیح دی جائے گی۔ امیدوار مزید تفصیلات کے لئے www.crpfpublicschool.com یا فون نمبر 040-27981257 پر ربط کریں۔