لاتہار(جھارکھنڈ) ۔4 ستمبر۔( سیاست ڈاٹ کام ) سی آر پی ایف کے جوانوں نے جھارکھنڈ کے ضلع لاتہار کے دو دیہات میں زائد از پچاس گھرانوں میں ایل ای ڈی بلب کے ذریعہ روشنی لائی ہے جو کمیونٹی پولیسنگ کی کوششوں کا حصہ ہے ۔ سکنڈ ان کمانڈنٹ روی رنجن نے گزشتہ روز بتایا کہ دو دیہات کرم دیہہ اور کھمی کھاس ماؤنواز سرگرمیوں سے متاثرہ بُرا پہر علاقے کے پہاڑی دامن میں واقع ہیں اور یہ علاقہ چھتیس گڑھ کی سرحد سے لگتا ہے ۔ انھوں نے کہا کہ ان گاؤں میں چونکہ برقی نہیں ہے اس لئے جوانوں نے جنریٹر کی مدد سے 53 گھرانوں میں ایل ای ڈی لائیٹس لگائے ۔ سی آر پی ایف کے 112 بٹالین نے 17 اگسٹ سے لگاتار 48 گھنٹے کام کیا اور روشنی لائی ۔