نئی دہلی ۔ 22جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ سی آر پی ایف‘ آئی ٹی بی پی اور بی ایس ایف میں 54ہزار عارضی تقررات کئے جائیں گے ۔ 47,307 جائیدادیں مردوں کیلئے اور 7646 جائیدادیں خواتین کیلئے ہوں گی ۔ جملہ جائیدادوں کی تعداد 54953 ہوگی ۔ سب سے زیادہ جائیدادیں سی آر پی ایف میں 21,566 ہیں ۔ مرکزی مسلح پولیس فورس اور سی پی او کی مزید توسیع ممکن ہے ۔ نئی بٹالین قائم کی جاسکتی ہیں چنانچہ جائیدادوں کے بارے میں حکومت کی جانب سے مرکزی وزارت داخلہ کی منظوری کے بعد اشتہارات دیئے جائیں گے ۔