’’سی آئی ڈی ‘‘سیریل اب بند ہونے والا ہے

ممبئی۔ 24 اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) سونی ٹی وی پر گزشتہ 21 سال سے پیش ہونے والا مقبول ترین سیریل ’’سی آئی ڈی‘‘ اب بند ہونے والا ہے۔ سیریل کے پروڈیوسر اور سونی ٹی وی انتظامیہ کے درمیان کسی مسئلہ پر تنازعہ چل رہا ہے جس کی وجہ سے سی آئی ڈی کے پروڈیوسر نے سونی ٹی وی کے ساتھ معاہدہ ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سیریل نے اب تک 1500 ایپی سوڈز مکمل کرلئے ہیں۔ 27 اکتوبر کو سی آئی ڈی کا آخری ایپی سوڈ سونی پر پیش کیا جائے گا۔ اس کے بعد سونی پر یہ سیریل نہیں دیکھ سکیں گے۔ سیریل کے پروڈیوسر سی آئی ڈی کو کسی نئے چیانل پر پیش کرنے کی تیاریاں کررہے ہیں۔ اس کیلئے مزید وقت درکار ہوگا۔ سی آئی ڈی اپریل 1997ء میں شروع ہوا تھا۔