سی آئی ٹی یو تنظیم کے کارکنوں کا احتجاج۔حالات کشیدہ

حیدرآباد ۔ 3 ۔ اکٹوبر : ( سیاست نیوز ) : سنگارینی کالریز کی کوئلہ کی کانوں میں کام کرنے والے مزدوروں کی یونینوں کے انتخابات کی تشہیری مہم کے سلسلہ میں ٹی آرایس کی رکن پارلیمنٹ کویتا نے کو کوتہ گوڑم میں سنگارینی کالریز کے صدر دفتر میں جلسہ منعقد کرنے کی اجازت دیئے جانے پر برہم سی آئی ٹی یو تنظیم کے کارکنوں نے صدر دفتر کے سامنے احتجاج کیا جس سے کچھ دیر کیلئے کشیدگی دیکھی گئی ۔ احتجاجیوں نے پولیس اور حکومت کے خلاف نعرے بازی کی۔اس احتجاج پر چوکس پولیس نے ان مظاہریں کو قابو میں کرنے کی کوشش کی جس میں اس کو مشکل صورتحال کا سامنا کرناپڑا۔احتجاجیوں اور پولیس کے درمیان بحث وتکرار ہوئی ۔بعد ازاں پولیس نے ان کو حراست میں لے کر پولیس اسٹیشن منتقل کیا۔