سی آئی سی کے پاس 24ہزار مکرر اپیلیں ، شکایتیں زیرالتواء : حکومت

نئی دہلی ۔ یکم اگسٹ ۔ (سیاست ڈاٹ کام ) سنٹرل انفارمیشن کمیشن ( سی آئی سی ) میں تقریباً 24 ہزار سکنڈ اپیلیں اور شکایتیں زیرالتواء ہیں۔ حکومت نے آج یہ بات کہی ۔ حکومت نے کہاکہ 2,200 پبلک اتھارٹیز یا مرکزی حکومت کے محکمہ جات میں سسٹمس کو درخواست گذاروں سے آن لائین آر ٹی آئیز کی وصولی ، پروسیس اور جواب دینے کیلئے موزوں بنایا گیا ہے ۔ مملکتی وزیر برایء پرسنل جتیندر سنگھ نے لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں کہا کہ سی آئی سی نے بتایا کہ 26 جولائی 2018 ء کو 23,978 سکنڈ اپیلس ، شکایتیں زیرالتواء ہیں۔