سی آئی اے بھی ٹوئٹر ، فیس بک کا حصہ

واشنگٹن۔7جون ( سیاست ڈاٹ کام ) امریکہ کی جاسوسی ایجنسی سی آئی اے نے بھی ٹوئٹر اور فیس بک میں شمولیت اختیار کرلی اور اس طرح سوشیل میڈیا میں بھی آن لائن مباحثوں کے ذریعہ ہٹ ثابت ہوئی۔ رپورٹس کے مطابق ٹوئٹر اور فیس بک پر آنے کے اندرون 9 گھنٹے سی آئی اے نے 2,68,000 افراد کی توجہ حاصل کرلی ۔ سی آئی اے کے پہلے ٹوئٹ ’’ہم نہ اس بات کی توثیق کرسکتے ہیں نہ تردید کہ یہ ہمارا پہلا ٹوئٹ ہے ‘‘ کو 1,70,000 بار دہرایا گیا اور زائد از ایک لاکھ لوگوں نے اسے پسند کیا ۔
مالی : صدر ابراہیم کیخلاف بغاوت ناکام
بماکو۔7جون ( سیاست ڈاٹ کام ) مالی میں صدر ابراہیم ابو بکر کے خلاف بغاوت کی کوشش ناکام ہوگئی جس کے بعد ایک فوجی افسر اور اس کے ساتھیوں کو گرفتار کرلیا گیا ۔ لیفٹننٹ محمد اوطارہ جنہیں سابق صدر اومادو تومانی کا قریبی ساتھی سمجھا جاتا ہے انہیں چہارشنبہ کو گرفتار کیا گیا ۔ حکام کا کہنا ہے کہ وہ کسی اہم کام کی منصوبہ بندی کررہا تھا۔