حیدرآباد ۔ 12 ۔ دسمبر : ( ایجنسیز ) : سنٹرل انڈسٹریل سیکوریٹی فورسیس
(CISF) میں اسسٹنٹ سب انسپکٹر / ایگزیکٹیو اور ہیڈ کانسٹبل / جنرل ڈیوٹی کے عارضی پوسٹس کو پر کرنے کے لیے میرٹ کے حامل اسپورٹس پرسنس ( میل اور فیمیل ) ہندوستانی شہریوں سے درخواستیں طلب کی جارہی ہیں ۔ اسسٹنٹ سب انسپکٹر کے پوسٹ کے لیے عمر کی حد ہے : 20 تا 25 سال جس میں ایس سی / ایس ٹی کے لیے 5 سال کی رعایت ہوگی ۔ اس کے لیے درکار تعلیمی قابلیت ہے کسی مسلمہ یونیورسٹی سے بیچلر ڈگری جب کہ ہیڈ کانسٹبلس / جنرل ڈیوٹی کے لیے عمر 18 تا 23 سال ہونی چاہئے ۔ ایس سی / ایس ٹی کے لیے عمر کی حد میں 5 سال کی رعایت ہوگی ۔ ہیڈ کانسٹبل کے پوسٹ کے لیے درکار تعلیمی قابلیت 10+2 یا مماثل ہونی چاہئے ۔ جو کسی مسلمہ ادارہ / بورڈ سے ہو ۔ درخواست فارم کا نمونہ ایمپلائمنٹ نیوز مورخہ 05-12-2014 میں شائع ہوا ہے ۔ اس کے مطابق A4 سائز پیپر پر ٹائپڈ / فوٹو کا پیڈ درخواست فارم پر درخواست دی جاسکتی ہے ۔ تفصیلات کے لیے خواہش مند درخواست گذار ایمپلائمنٹ نیوز / روزگار سماچار مورخہ 5 دسمبر میں شائع اشتہار کو دیکھ سکتے ہیں اور سنٹرل انڈسٹریل سیکوریٹی فورس (CISF) کا ویب سائٹ cisf.gov.in ملاحظہ کرسکتے ہیں ۔ درخواستوں کی وصولی کے متعلقہ سنٹر میں درخواست فارمس کی وصولی کی آخری تاریخ 22 جنوری ہے اور شمال مشرقی ریجنس کی صورت میں 29 جنوری ہوگی ۔۔