سیکھو، کماؤ ، واپس آؤ غیر مقیم ہندوستانیوں کو وینکیا نائیڈو کا مشورہ

حیدرآباد ۔ 28 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز ) : مرکزی وزیر شہری ترقی ایم وینکیا نائیڈو نے بیرون ملک جانے والے ہندوستانی نوجوانوں سے کہا کہ وہ سیکھیں ، کمائیں اور پھر وطن لوٹ آئیں تاکہ وطن کی خدمت کرسکیں کیوں کہ ملک میں اب کافی مواقع ہیں۔ پرواسی بھارتی کتاب کی رسم اجراء انجام دیتے ہوئے مرکزی وزیر نے کہا کہ بابائے قوم گاندھی جی کا مشن ملک کی آزادی تھا ۔ وزیر اعظم نریندر مودی کا مشن ملک کی پھر سے ترقی ہے ۔ وزیر اعظم نے اب تک 32 سے زائد ممالک کا دورہ کیا اور زائد از ایک سو عالمی قائدین سے ملاقات کی ۔ وزیر اعظم نے غیر مقیم ہندوستانیوں سے ملاقات کی ۔ وطن واپسی پر لاحق ہونے والے مسائل معلوم کیے اور ان کی یکسوئی کی ہے ۔ کتاب پرواسی بھارتی ڈاکٹر راگھوبندر پرساد کے مضامین پر مشتمل ہے ۔ ڈاکٹر پرساد 50 برس امریکہ مقیم رہے ہیں ۔۔