سیکولر سیاسی جماعتوں نے مدد نہیں کی ، سابق ڈی جی پی گجرات

تھرواننتاپورم ۔ 24 فبروری ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) سابق گجرات ڈی جی پی اور بی جے پی لیڈر نریندر مودی کے سخت نقاد آر وی سری کمار نے آج کہاکہ قومی دھارے میں شامل سیکولر سیاسی جماعتوں سے اُنھیں چیف منسٹر گجرات کے خلاف لڑائی میں خاطر خواہ تائید حاصل نہیں ہوئی ۔ ان جماعتوں کو یہ اندیشہ تھا کہ اگر وہ اُن کی تائید کریں گے تو فرقہ پرست ہندو ووٹ سے محروم ہوجائیں گے ۔ آر بی سری کمار 2002 ء میں گجرات کے ڈائرکٹر جنرل پولیس تھے ۔ انھوں نے کہا کہ گجرات فسادات سے متعلق مقدمات کے سلسلے میں مودی کے خلاف اُن کی جدوجہد جاری رہے گی ۔ انھوں نے صحافت سے ملاقات پروگرام میں بتایا کہ سیاسی جماعتوں نے جو سیکولر ہونے کا دعویٰ کرتی ہیں صرف ہمدردی کا اظہار کیا اور اُن کی کوئی مدد نہیں کی ۔