سیکولرذہن سیاسی پارٹیوں و تنظیموں کا اتحاد وقت کی اہم ضرورت

ملک کے جمہوری نظام کو سنگین خطرہ ، کل سمینار ، پروفیسر ہرا گوپال کی پریس کانفرنس
حیدرآباد۔28اپریل(سیاست نیوز)موجودہ حالات ملک کے جمہوری نظام کے لئے سنگین خطرہ بنتے جارہے ہیں لہذا ہندوفسطائی طاقتوں کی بڑھتی اجارہ داری کے خلاف سکیولر ذہن کے حامل سیاسی جماعتوں اور تنظیموں کا اتحاد وقت کی اہم ضرورت ہے۔ سماجی جہدکار وصدر سیول لبرٹیز کمیٹی پروفیسر ہرا گوپال نے یہ بات کہی۔پروفیسر ہرا گوپال سیول لبرٹیز کمیٹی کی نگرانی میں 30اپریل کو منعقد شدنی سندریا وگیان کیندرم ہال میں روہت ویمولہ ‘ سونی سوری کو انصاف اور مخالف فسطائیت کے پوسٹرز کی رسم اجرائی کے بعد منعقد ہ پریس کانفرنس سے مخاطب تھے۔پروفیسر ہرا گوپال نے کہاکہ جی این یو‘ ایچ سی یو‘ علی گڑہ مسلم یونیورسٹی‘ الہ آباد یونیورسٹی ‘ کشمیر یونیورسٹی کے بشمول ملک کی دیگر سولہ یونیورسٹیوں میں چھتیس گڑہ‘ جھارکھنڈ‘ اتر کھنڈ اور سنٹرل بہار کے حالات میںیکسانیت پائی جاتی ہے ۔ہندوفسطائی طاقتوں پر مذکورہ ریاستوں کے دیہی علاقوں میںقبائیلوں کا عرصہ حیات تنگ کرنے اور یونیورسٹیز میںایس سی ‘ ایس ٹی مینارٹیز طلبہ کی زندگیوں سے کھلواڑ کرنے کا الزام عائد کیا ۔ ہرا گوپال نے کہاکہ جب سے مرکز میںفسطائی طاقتیں برسراقتدار ائی ہیںتب سے کھانے پینے پہنے کے علاوہ بولنے او رلکھنے پر بھی پابندیاں عائد کی جارہی ہیں۔ایک طرح سے ملک میںغیرمعلنہ ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔ جہاں مرکز میںبرسراقتدار حکومت یونیورسٹی میںبولنے کی آزادی پر امتناع عائد کررہی ہے وہیں پر قبائیلی علاقوں میں نیم فوجی دستوں کی بڑھتی گشت او رانکاونٹر کے نام پر معصوم قبائیلی بچو ں کاقتل عام کی ذمہ دار بھی ہے ۔ کمیٹی ان تمام موضوعات کو اپنی مجوزہ سمینار میںزیربحث لائے گی تاکہ مرکز میںبرسراقتدار فسطائی حکومت کے متعلق ایک عوامی رائے قائم کی جاسکے۔ سمینار کے پہلے سیشن سے چھتیس گڑ کی انسانی حقوق جہدکارسونی سوری‘ پروفیسر شیشایہ‘ گوتم نوالاکھ‘ ہرا گوپال‘سی یچ چندرشیکھر ‘ شالینی‘ جیون کماراور این نارائن خطاب کریں گے جبکہ دوسرے اجلاس میںپروفیسر گڈم لکشمن‘ پروفیسر کی وی رتنم‘ وی چٹی بابو‘ پروفیسر تتھا گت سین گپتا‘ وی راگھوناتھ‘ بھاسکر‘ شیالا رشیدجے این یو دہلی‘روہت ویمولہ کی ماں رادھیکا ویمولہ شریک رہیں گے۔ اس موقع پر سیول لبر ٹیز کمیٹی کے دیگر قائدین گڈم لکشمن‘ این نارائن رائو‘ وی ایم راجو‘ ایم ڈی اسمعیل بھی موجود تھے۔