دبئی ۔ 27 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) دبئی پولیس نے جمعرات کو بتایا کہ انہوں نے نایاب بلیو ڈائمنڈ مالیتی 20 ملین ڈالر جسے سیکوریٹی گارڈ نے سرقہ کرلیا تھا اور سری لنکا کو ’’جوتے کے ڈبوں‘‘ میں ’’اسمگل‘‘ کرنے کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے قیمتی ڈائمنڈ برآمد کرلئے۔ یہ گارڈ ایک منی ٹرانسفر کمپنی (رقم کی منتقلی) میں کام کرتا تھا جہاں جیم محفوظ رکھے جاتے تھے۔ جنوبی گلف ایمیریٹ کی پولیس نے سوشیل میڈیا میں ایک ویڈیو پوسٹ کیا۔ اس سارق نے جونے کے ڈبہ میں اس ڈائمنڈ کو چھپایا اور اپنے ایک قریبی رشتہ دار کو جو سری لنکا کی کشتی پر جارہا تھا، حوالہ کیا۔