جودھپور 6جولائی (سیاست ڈاٹ کام) راجستھان میں آنندپال سنگھ تصادم کے بعد پولیس کی مصروفیت کے سبب سیکورٹی دستیاب نہیں ہونے کی وجہ سے آج فلم اداکار سلمان خان ہرن شکار معاملے میں یہاں عدالت میں پیش نہیں ہو سکے اور معاملے کی اگلی سماعت 22 جولائی کو ہوگی۔ سلمان کے وکیل ہستی مل سارسوت نے آج عدالت میں حاضری سے معافی کی درخواست پیش کرتے ہوئے بتایا کہ سلمان عدالت میں پیش ہونے کے لئے تیار ہیں اور انہوں نے ٹکٹ بھی بنوا لیا تھا لیکن پولیس کمشنر کی جانب سے آنندپال سنگھ تصادم کے بعد پیدا ہوئی صورتحال کے سبب پولیس کی کمی کی وجہ سے سلمان کو مناسب سیکورٹی فراہم نہیں کراپانے کی مجبوری ظاہر کی گئی ہے ۔ لہذا سلمان کو حاضری سے معافی دی جائے ۔جودھپورڈسٹرکٹ و سیشن عدالت اور چیف جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالتوں نے حاضری سے معافی کی درخواست قبول کرتے ہوئے انہیں حاضری سے معافی فراہم کی ہے اور ان معاملات پر اگلی سماعت کیلئے 22 جولائی کی تاریخ طے کی ہے ۔