سیکس ریاکٹ میں پھنسی ایکٹریس شویتا بسو پرساد نے شادی کرلی۔ شویتا تقریباً 4 سال سے فلم میکر روہت متل کو ڈیٹ کررہی تھیں جس کے بعد انہوں نے شادی کرنے کا فیصلہ کیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق شویتا نے 13 دسمبر کو روہت کے ساتھ پونا میں سات پھیرے لے لئے، شادی کے قریب ایک ہفتہ بعد شویتا اور روہت نے ممبئی میں رسپشن دیا۔ یہ شادی مارواڑی اور بنگالی رسم و رواج سے انجام پائی۔ شویتا اور روہت پچھلے دو سال سے لیو ان ریلیشن شپ میں تھے جس کے بعد دونوں نے اسی سال جون میں سگائی کرلی تھی۔ فی الحال شویتا ان دنوں بالی میں ہے اور منگیتر روہت اور قریبی دوستوں کے ساتھ بیچلرٹ پارٹی انجوائے کررہے ہیں۔ شویتا نے بطور چائلڈ آرٹسٹ سال 2002 میں فلم مکڑی سے کیریئر کی شروعات کی تھی۔ اس کے بعد کئی فلموں میں نظر آئیں جس میں اقبال، واہ، لائف ہوتو ایسی اور ڈرنا ضروری ہے شامل ہے۔ شویتا بالی ووڈ کے علاوہ ساوتھ کی فلموں کا نامی چہرہ ہے۔ شویتا انوراگ کیشپ کے پروڈکشن ہاوز فینٹم فلمس میں اسکرپٹ کنسلٹنٹ کے طور پر دیڑھ سال تک کام کرچکی ہیں۔ کہا جاتا ہے کہ روہت سے شویتا کی پہلی ملاقات یہیں پر ہوئی تھی۔ فلمی سفر سے زیادہ شویتا، بسوپرساد اس لئے خبروں میں رہیں جب سال 2014 میں حیدرآباد کے بنجارہ ہلز میں چل رہے سیکس ریاکٹ میں ان کا نام آیا تھا تب شویتا تقریباً دو ماہ تک رسکیو ہوم میں رہیں جس کے بعد وہ گھر واپس آگئی تھیں حالانکہ شویتا کو حیدرآباد سیشن کورٹ نے اس معاملہ میں کلین چٹ دے دی تھی۔ ہندی فلموں کی بات کریں تو شویتا آخری بار بدری ناتھ کی دلہنیاں میں نظر آئی تھیں جو 2017 میں ریلیز ہوئی تھی۔