حیدرآباد۔ 26 جنوری (سیاست نیوز) حیدرآباد سنٹرل یونیورسٹی طلباء کی کثیر تعداد نے آج تلنگانہ سیکریٹریٹ کے روبرو احتجاج منظم کیا اور حیدرآباد یونیورسٹی میں پیش آئے خودکشی کرنے والے طالب علم روہت ویمولہ کے افرادِ خاندان کیساتھ مکمل انصاف کرنے کا طلباء مطالبہ کررہے تھے۔ اس واقعہ کے خلاف حیدرآباد سنٹرل یونیورسٹی احاطہ میں گزشتہ چند دنوں سے احتجاج جاری ہے اور اس احتجاج کے ایک حصہ کے طور پر حیدرآباد سنٹرل یونیورسٹی کے طلباء کی کثیر تعداد نے آج اچانک تلنگانہ سیکریٹریٹ کے باب الداخلہ کے روبرو پہنچ کر احتجاج شروع کردیا جس کیساتھ ہی پولیس حرکت میں گئی اور حالات پر قابو پاتے ہوئے احتجاجی طلبہ کو حراست میں لے لیا اور ان تمام احتجاجی طلباء کو پولیس اسٹیشن منتقل کردیا گیا۔