سیٹ 2014 ملتوی 15 فروری کو مقرر

حیدرآباد ۔ 7 ۔ جنوری : ( این ایس ایس) : تلنگانہ و آندھرا پردیش ریاستوں میں منعقد شدنی اسٹیٹ ایلیجیبلیٹی ٹسٹ 2014 کو ناگزیر وجوہات کی بناء ملتوی کردیا گیا ہے ۔ یہاں اس بات کا ذکر بے جا نہ ہوگا کہ یہ ٹسٹ یکم فروری کو مقرر تھا اس کو ملتوی کر کے 15 فروری 2015 کو رکھا گیا ہے ۔ یہ بات پروفیسر بی راجیشور ریڈی ممبر سکریٹری نے بتائی ۔۔