حیدرآباد۔/3اپریل، ( پریس نوٹ ) پروفیسر ایس اے شکور ڈائرکٹر، مرکز تعلیمی ترقی برائے اقلیتی طبقات ( سی ای ڈی ایم ) کے مطابق محکمہ اقلیتی بہبود حکومت تلنگانہ کے زیر اہتمام مرکز تعلیمی ترقی برائے اقلیتی طبقات، جامعہ عثمانیہ سی ای ڈی ایم کی جانب سے سیول سرویسس ( پریلمس ) امتحان کی کوچنگ کیلئے اقلیتی طبقات کے امیدواروں کے انتخاب کی غرض سے آج اسکریننگ ٹسٹ نظام کالج حیدرآباد کے علاوہ اضلاع محبوب نگر، کریم نگر، ورنگل، میدک، نلگنڈہ، عادل آباد اور کھمم پر منعقد کیا گیا۔ میرٹ کی بنیاد پر منتخب امیدواروں کو حیدرآباد میں واقع بہترین خانگی کوچنگ سنٹرس میں کوچنگ دلوائی جائے گی اور فیس کے اخراجات حکومت برداشت کرے گی۔