حیدرآباد 27 فروری (سیاست نیوز) سیول سرویسز کا پریلمنری 3 جون کو مقرر ہے۔ اس ضمن میں ایک پروگرام اتوار 4 مارچ کو سیاست گولڈن جوبلی ہال عابڈس پر رکھا گیا ہے۔ مسٹر ساہنی (آئی اے ایس) لیکچر دیں گے۔ خواہشمند افراد محبوب حسین جگر ہال دفتر سیاست پر منظور احمد، ایم اے احمد کوآرڈینیٹرس سے رجوع ہوسکتے ہیں۔
٭ ریلوے میں اسسٹنٹ لوگو پائلٹ اور ٹکنیکل پوسٹ کی زائد از 29 ہزار جائیدادوں پر تقررات کیلئے اہل امیدواروں سے آن لائن درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔ اس سلسلہ میں اتوار 4 مارچ کو 2 بجے دن ریلوے سمینار سیاست گولڈن جوبلی ہال میں مقرر ہے۔ ایس سی آر کے عہدیدار مسٹر محمد عثمان کا توسیعی لکچر ہوگا۔