حیدرآباد ۔ 24 ستمبر (پریس نوٹ) ڈائرکٹر، سنٹر فار ایجوکیشنل ڈیولپمنٹ آف مائناریٹیز عثمانیہ یونیورسٹی نے سیول سرویس (پرلیمس) میں اہل قرار دیئے گئے ایسے اقلیتی امیدوار جو سیول سرویس (مینس) امتحانات میں شرکت کرنا چاہتے ہیں انہیں مشہور کوچنگ انسٹیٹیوٹ بس مفت تربیت فراہم کرنے کیلئے ان سے درخواستیں طلب کی ہیں۔ ایسے اہل امیدوار جن کی سالانہ آمدنی دو لاکھ روپئے سے زائد نہ ہو اپنی درخواستیں ڈائرکٹر CEDM نظام کالج، کیمپس، حیدرآباد پر 27 ستمبر 2016ء کو یا اس سے قبل داخل کرسکتے ہیں۔