سیول سرویس امتحان میں کامیاب 1122 اُمیدواروں میں 34 مسلمان

100 ٹاپ طلبہ میں 4 مسلمان بھی شامل
ممبئی۔ 12 جون (سیاست ڈاٹ کام) یونین پبلک سرویس کمیشن نے آج سیول سرویس امتحان 2013ء کا اعلان کردیا ہے جس میں 1122 امیدوار کامیاب قرار دیئے گئے ہیں جن میں 34 مسلمان بھی شامل ہیں۔ ان امیدواروں نے انڈین ایڈمنسٹریٹیو سرویس کے بشمول پریمیئر سیول سرویسیس کے پُروقار امتحان کو کامیابی کے ساتھ مکمل کرلیا ہے۔ ان میں گورو اگروال، منیش شرما اور راچتھ راج نے اس مشکل ترین اور تحریری ٹسٹ (ڈسمبر 2013ء) اور انٹرویوز منعقدہ (اپریل۔ جون 2014ء) کو کامیاب کیا ہے۔ سرفہرست 100 کامیاب امیدواروں میں 4 مسلمان بھی شامل ہیں جن کے نام فیض اے کیو احمد ممتا (رینک 17)، عابد حسین صادق (27)، محمد مشرف علی فاروقی ( 80) اور ثناء اختر ( 90) ہیں۔ دیگر مسلم طلبہ میں بشیر اے بٹ (رینک 189)، شیراز دانش یار (237)، شفیق ایس (2500)، راجہ یعقوب فاروقی (274) ،

افشانہ پروین (332)، دانش عبداللہ (335) ، مدثر شفیع (418)، عاصم انور (486)، محمد سوجیتا ایم ایس (511)، رئیس اکھتے (564)، محمد اقبال (568)، فریحہ اعجاز (574)، آفاق احمد گری (585)، شکیل مقبول (633)، محمد معین آفاق (649) ، احتشام وقارب (710)، شریف رشید (715)، اویس احمد (741)، قمرالزماں چودھری (751)، رونق جمیل (763)، محمد سیام (775)، رازق فرید (781)، ایس فہد احمد خان (810) ، نہاس علی (851)، محمد شاہد کمال انصاری (857)، بابو عبدالقافر (929)، انیس سی (935) ، مہتاب احمد (1003)، محمد سرفراز عالم (1016) اور محمد اشرف جے ایس (1032) ۔ ان میں دو کامیاب امیدواروں روحی ڈگ اور ترنم ورما کے مذہب کی تصدیق نہیں ہوسکی۔ 2013ء میں بھی 30 مسلم طلبہ نے کامیابی حاصل کی تھی جن میں سرفہرست 100 میں 4 مسلمان تھے۔ زکوٰۃ فاؤنڈیشن آف انڈیا کے کوچنگ سنٹر سے تربیت حاصل کرنے والے 13 امیدوار بھی کامیاب ہوئے ہیں۔ زائد از 180 امیدواروں کو آئی اے ایس جبکہ 32 امیدواروں کو انڈین فارن سرویس اور 150 کو انڈین پولیس سرویس میں شامل کیا جائے گا۔ یہ نتائج مسلم طبقہ کیلئے ان کی آبادی کے تناسب سے فکرمندی کا باعث ہیں۔2010ء میں بھی 875 کامیاب امیدواروں میں 21 مسلمان کامیاب ہوئے تھے جن میں کشمیر کے ڈاکٹر شاہ فیصل کو قومی سطح پر سرفہرست قرار دیا گیا تھا۔