سیول سرویسیس ڈیپوٹیشن جائیدادوں کی نشاندہی کیلئے کمیٹی

حیدرآباد ۔ /11 فبروری، ( سیاست نیوز ) حکومت تلنگانہ نے ریاست تلنگانہ میں ڈیپوٹیشن کی اساس پر خدمات انجام دینے والے سیول سرویسس عہدیداروں کیلئے رہنمایانہ خطوط مرتب کئے ہیں اور اس سلسلہ میں احکامات بھی جاری کردیئے گئے۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ڈیپو ٹیشن جائیدادوں کی نشاندہی کرنے کیلئے ریاستی حکومت نے ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی قائم کی ہے جس کی قیادت پرنسپال سکریٹری محکمہ بلدی نظم و نسق مسٹر ایم جی گوپال کریں گے۔ کمیٹی ارکان میں پرنسپال سکریٹری محکمہ پنچایت راج اور پرنسپال سکریٹری جی اے ڈی شامل رہیں گے۔