نئی دہلی 22 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) یونین پبلک سرویس کمیشن (یو پی ایس سی) نے کہا ہے کہ ایسے امیدوار جنھوں نے پروقار سیول سرویسس کے امتحانات کامیاب کئے ہیں انھیں صرف مرکزی حکومت کی خدمات کے لئے تقرر کرنے پر غور ہوگا اس سے ہٹ کر انھیں دیگر ملازمت نہیں دی جائے گی۔ قواعد میں تبدیلی کا حوالہ دیتے ہوئے یو پی ایس سی نے یہ بھی کہا ہے کہ امیدواروں کو جنھوں نے سیول سرویسس کے اصل امتحان کو کامیاب کیا ہے اُنھیں 2014 ء میں لازمی قرار دیا گیا تھا کہ وہ نئے احکام کے مطابق اپنی خدمات کو ترجیح دیں۔ امیدوار کئی خدمات کے لئے اپنی ترجیح دے سکتے ہیں جیسا کہ وہ کس ملازمت میں دلچسپی رکھتے ہیں یہ ذمہ داری حاصل کرسکتے ہیں۔ امیدواروں کو اس بات کو نوٹ کرلینا چاہئے کہ ایسے امیدواروں کو مرد / خاتون کو صرف وہی ملازمت تفویض کی جائے گی جس کی کہ اُنھوں نے ترجیح دی تھی۔ جنھوں نے کوئی ترجیح نہیں دی ان پر غور نہیں ہوگا۔ اگر طالب علم نے نظرثانی شدہ احکام یا ترجیح کو اہمیت دی تو صرف انھیں یہ کہنا ہے کہ آئی اے ایس، آئی ایف ایس، آئی آر ایس (آئی ٹی) اور آئی اے اینڈ اے ایس ایسی صورت میں ہے۔ انھیں مذکورہ منتخب کردہ ذمہ داری دی جائے گی۔ اگر کسی مرد / خاتون امیدوار کو آئی اے ایس، آئی ایف ایس، آئی آر ایس اور آئی اے اینڈ اے ایس تخصیص نہیں کی گئی ہے اس بنیاد پر انھیں ان کے زمرہ میں مخلوعہ جائیدادوں پر طبی موقف کو ترجیح دی جائے گی۔ امیدواروں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ امتحان میں مختلف سرویسس یا عہدوں کے لئے ترجیحات دینے سے قبل احتیاط سے جائزہ لیں۔